کرین حادثہ: 6 پاکستانی عازمین حج کے ہلاک ہونے کی تصدیق

September 13, 2015
13Sep15_DU کرین حادثہ01DU

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے مسجد الحرام میں کرین حادثہ میں چھ پاکستانی عازمین حج کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو طوفان کی وجہ سے پیش آنے حادثے میں 107 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 238 میں سے 95 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں مہمند ایجنسی کے نیاز محمد، لاہور کے علی رضا اقبال، مردان کی عنبربہادر شاہ، امِ نیاز، گل عبدالمنان اور دیر کے احمد فیض شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر منظور الحق نے تین ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے ہم وطنوں کی عیادت کی اور میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

سعودی حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت پاکستان، بنگلہ دیش، ایران اور انڈیا سمیت دیگر ممالک کے تیس ہزار عازمین حج صحن حرم میں موجود تھے۔ حادثہ کے مقام سے گرنے والی ٹرین اور دوسرا ملبہ ہٹا دیا گیا۔

Leave a comment