Category: Sports

انگلینڈ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

November 05, 201505Nov15_DU انگلینڈ01DU

شارجہ:پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی.
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میچ کے آخری روز 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.
05Nov15_DU انگلینڈ03میچ کے آخری روز انگلینڈ نے 46 رنز دووکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو اس وقت انھیں جیت کے لیے 238 رنز درکار تھے، لیکن پاکستانی اسپن باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی انگلینڈ کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
یاسر شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جو روٹ کو 6 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ ذوالفقار بابر نے ٹیلر کو دورنز پر چلتا کردیا.اگلے ہی اوور میں یاسر نے بیئراسٹو کو صفر اور ذوالفقار بابر نے سمیت پٹیل کو بھی صفر پر آؤٹ کرکے میچ پاکستان کے حق میں کردیا، کھانے کے وقفے سے قبل ہی عادل راشد 22 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے.
05Nov15_DU انگلینڈ04
کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے کپتان الیسٹرکک کے 50 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت 120 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے طرف اسٹورٹ براڈ دس رنز بناکر ان کا ساتھ دے رہے تھے.انگلش ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے آئی تو اسٹورٹ براڈ 20 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان الیسٹر کک 63 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے، اس وقت انگلینڈ کا اسکور 150 رنز تھا. پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے بین اسٹوکس دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز بنا کر یاسر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے انھیں بھی سرفراز نے اسٹمپ کیا اورانگلینڈ کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی.
05Nov15_DU انگلینڈ05دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار، شعیب ملک نے تین اور ذوالفقار بابر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ راحت علی کے حصے میں آئی. دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو وہاب ریاض دوسری اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے.میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 355 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور انھیں 283 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی.پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ نے 151 رنز کی شان دار اننگ کھیلی. دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق 46، کپتان مصباح الحق 38، سرفراز احمد 36 اور اظہر علی 34 رنز بناکر نمایاں رہے.
05Nov15_DU انگلینڈ06انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے تین اور جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. جبکہ انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا معین علی نے 22 رنز بنائے لیکن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک نے انھیں آئوٹ کرکے انگلینڈ کے سامنے رکاوٹ کھڑی کی جبکہ ای ین بیل کو بھی ملک نے پویلین بھیج دیا وہ کوئی رن نہیں بنا سکے.پہلی اننگز میں پاکستان 234 اور انگلینڈ کی ٹیم 306 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی.انگلینڈ نے 1928 میں آسٹریلیا کے خلاف 332 رنز کا ہدف عبور کیا تھا جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ہدف کے حصول میں بہترین کارکردگی ہے جبکہ ایشیا میں ان کی بہترین کارکردگی جب انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ سال قبل ڈھاکا میں 209 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
05Nov15_DU انگلینڈ07پاکستان نے انگلینڈ کو دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میں 178 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ خراب روشنی کے باعث ڈرامائی انداز میں برابر ہوگیا تھا اس وقت انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 15 رنز درکار تھے. پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرکے آئی سی سی کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے اسے قبل 2006 میں پاکستان نے مختصر عرصے کے لیے یہ پوزیشن حاصل کی تھی.محمد حفیظ کو بہترین کارکردگی پر میچ کا جبکہ یاسر شاہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
05Nov15_DU انگلینڈ0805Nov15_DU انگلینڈ10
Advertisements

یونس پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز

October 13, 2015
13Oct15_DU یونس خان01DU

ابو ظہبی: قومی ٹیم کے اسٹار تجربہ کار بلے باز یونس خان عظیم بلے باز جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
جب محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان ابو ظہبی ٹیسٹ میں میدان میں اترے تو انہیں میانداد کا آٹھ ہزار 832 رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 19 رنز درکار تھے۔انہوں نے شاندار انداز میں معین علی کو چھکا لگا کر میانداد کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
13Oct15_DU یونس خان02
یونس خان نے یہ اعزاز 102ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا جبکہ میانداد نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 8 ہزار 832 رنز بنائے تھے اور انضمام الحق کو 119 ٹیسٹ میچوں میں آٹھ ہزار 829 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 15 ہزار 921 رنز اسکور کیے۔
13Oct15_DU یونس خان03
انہوں نے میچ سے قبل کہا تھا کہ ریکارڈز سے قطع نظر میں اپنے ملک کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور میرے لیے سب سے بڑی شناخت میرے ریکارڈز نہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسے بلے باز کے طور پر جانا جاؤں جو ہمیشہ اپنے ملک کیلئے کھیلتا تھا۔میانداد کی طرح یونس نے بھی 2000 کے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹویو میں ایک بار پھر ملک کی قیادت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی طرح ایک اچھی ٹیم بنا کر جانا چاہتے ہیں۔
13Oct15_DU یونس خان04
انہوں نے کہا کہ جب میں پہلے کپتان بنا تھا تو نوجوان تھا اور بہت زیادہ جارحانہ انداز کا حامل تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ میں نوجوان کرکٹرز کی زیادہ بہتر انداز میں رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اعتماد دے کر جا سکتا ہوں۔ میں عمران خان کی طرح ایک اچھی ٹیم بنا کر جانا چاہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست دیکھتا ہوں تو اس میں ہندوستان اور سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں تو میری بھی یہ خواہش ہے کہ جس طرح 30 سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں میں میرا نام شامل ہو چکا ہے اسی طرح دس ہزار رنز بنانے والا میں پہلا پاکستانی بلے باز بن جاؤں۔

پاک-انڈیا کرکٹ سیریز کا امکان نہیں، سرتاج عزیز

October 06, 2015
06Oct15_DU کرکٹ01DU

کراچی: پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے انڈیا کے خلاف دسمبر میں ممکنہ کرکٹ سیریز کے امکانات رد کر دیے۔
سرتاج عزیز کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ روایتی حریف کے خلاف یو اے ای میں ’ہوم سیریز‘ کے حوالے سے بی سی سی آئی کے حتمی جواب کا منتظر ہے۔سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ’مجھے موجودہ صورتحال میں پاکستان او ر انڈیا کے درمیان کرکٹ سیریز ہوتی نظر نہیں آرہی‘۔’ہمیں کرکٹ اور دوسری چیزوں کیلئے پہلے حالات کو سازگار بنانا ہو گا۔ ہمارا کرکٹ بورڈ اس حوالے سے انڈین حکام سے رابطہ میں ہے لہذا وہی صورتحال پر بات کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔بہرحال مجھے زیادہ امیدیں نہیں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اصلاحات پر راضی ہونے کے بعد انڈیا نے 2023-2015 کے درمیان پاکستان کے ساتھ چھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔تاہم ، یہ تمام سیریز متعلقہ حکومتوں سے کلئیرنس ملنے سے مشروط تھیں۔دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان ان دنوں سیاسی تعلقات انتہائی خراب ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے دونوں ملک ایک دوسرے پر ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام بھی دہراتےآئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے امید ظاہر کی تھی کہ رواں مہینے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سیریز کھیلنے پر اتفاق کر لیں گے۔

پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کی تصدیق

September 30, 2015
30Sep15_DU ٹرافی2017DU

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی 2017 چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 3-0 کی شکست کے بعد پاکستان عالمی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی 2017 کے آئی سی سی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔پاکستان کا آئی سی سی رینکنگ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے مقابلہ تھا جہاں اسے 30 ستمبر 2015 سے قبل آٹھویں درجے پر پہنچنا تھا۔پاکستان نے پہلے زمبابوے اور پھر سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں شرکت کے امکانات روشن کر لیے تھے۔اظہر علی الیون اس وقت آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اس سے دو پوائنٹس نیچے ویسٹ انڈین پہلی مرتبہ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔آٹھ ملکی چیمپیئنز ٹرافی یکم سے 18 جون 2017 تک انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دفاعی چیمپیئن ہندوستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔یہ 2006 کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی، اس سے قبل اس نے 2006 میں ہندوستان کی سرزمین پر کھیلی گئے ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کی تھی۔ایونٹ میں کل 15 میچ کھیلے جائیں گے جس میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں جس کے بعد سیمی فائنل کی فاتح دو ٹیمیں 18 جون کو ٹرافی کیلئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔
30Sep215_DU ٹرافی2017

انیہ مرزا اور شعیب ملک بھارتی فلم میں کام کرینگے

01 September, 2015
1Sep15_KH ثانیہ فلم01
Khabrain

کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ٹی وی چینل کلر ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فلموں کے نامور فلمساز وہدایتکار کرن جوہر نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک کو اپنی فلم ”سمجھوتہ“ میں کاسٹ کرلیاہے۔ فلم کا موضوع کھیلوں کے متعلق ہے (کھیل ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرتے ہیں) اس فلم میں بھارتی سابق کرکٹر اظہر الدین اور ان کی بیوی سابق بولی ووڈ فنکارہ سنگیتا بجلانی بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان ابراہم، ابھیشک بچن،پریٹی زنٹا، کترنیہ کیف اورا نوپم کھیراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھلائیں گے۔ کرن جوہر نے جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو فلم میں کام کرنے کی آفر کی پہلے تو دونوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا مگر فلم کی کہانی سننے کے بعد کیونکہ فلم کا موضوع کھیل ہے ثانیہ مرزا اور شعیب نے فلم میں کام کرنے کی آفر قبول کرلی۔ فلم کی شوٹنگ بھارت کے علاوہ برطانیہ، آسٹریلیا،ساﺅتھ افریقہ اور سری لنکا میں کی جائے گی اگلے ماہ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

اسپیشل اولمپک میں پاکستان کے 13 سونے کے تمغے

02 ٓAugust, 2015
02Aug15_BBC تمغے02DU

کراچی: لاس اینجلس میں ہونے والے سمر اسپیشل اولمپک کا اتوار کو اختتام ہو گیا جہاں پاکستان نے سونے کے 13 تمغوں سمیت 34 میڈلز جیت لیے ہیں۔
مورخہ 25جولائی سے 2اگست تک جاری رہنے والے مقابلوں میں پاکستان نے 8 کھیلوں میں 34 میڈلز جیتے۔ان اسپیشل اولمپیئن نے سائیکلسٹ کے مقابلوں میں 11 سونے کے تمغے جیتے جبکہ پاکستانی سوئمر 2 سونے اور 2 چاندی کے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ایتھلیٹکس میں پاکستان نے 8 میڈلز جیتے جس میں رامیل ارشاد اور سائرہ اکرام نے سونے، نادر حسین، آمنہ ارشاد اور امجد خان نے چاندی جبکہ ماروی اظہر، نائب بی بی اور محمد وسیم نے کانسی کے تمغے جیتے۔02Aug15_BBC تمغے01بیڈمنٹن میں جہانزیب اور ام سلمہ نے مکسڈ ڈبلز کے ساتھ ساتھ سنگلز مقابلوں میں بھی سونے کا تمغہ پاکستان نے نام کیا۔ٹیبل ٹینس میں اولمپیئن محمد ارحم اور فیصل خورشید نے ڈبلز مقابلوں میں چاندی جبکہ فیصل خورشید نے رقیہ لطیف کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تبغہ جیتا، اسی طرح رقیہ نے سنگلز مقابلوں میں بھی کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ٹینس میں ڈبلز کے مقابلوں میں احسن انور اور محمد قیوم نے سونے کا میڈل جیتا سنگل مقابلوں میں انور اور قیوم بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغی جیتنے میں کامیاب رہے۔اسی طرح باسکٹ بال ٹیم نے سلور جبکہ فٹبال کی ٹیم نے آٹھ میڈلز اپنے نام کیے۔
مجموعی طور اسپیشل اولمپک 2015 میں پاکستان نے سونے کے 13، چاندی کے 11 اور کانسی کے 10 تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی میامی اوپن کی فاتح

06Apr15_BBCثانیہ01BBC_Orig

بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا ڈبلرز ٹائٹل جیت لیا ہے۔یہ ثانیہ کے کریئر کا 25 واں ڈبلز ٹائٹل ہے۔
خواتین کے ڈبلز میں پہلی رینکنگ رکھنے والی ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آنے والی روس کی ایکاترینا ماکرووا اور ایلینا ویسنیا کی جوڑی کو شکست دی۔ثانیہ کی جوڑی نے روسی جوڑی کو کو5-7 اور 1-6 سے شکست دی۔پہلے سیٹ میں 2-5 بعد انھوں نے شاندار واپسی کی اور مسلسل آٹھ گیمز میں کامیابی حاصل کرکے سیٹ پر قبضہ کر لیا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد کہا: ’ہم ایک دوسرے کو یہ کہہ رہے تھے کہ اس جدد و جہد کو جاری رکھیں۔ گذشتہ ہفتے سب کچھ بہت آسانی سے حاصل ہو گيا تھا اور ہم کسی بھی سیٹ میں چار گیمز سے زیادہ نہیں ہارے تھے لیکن یہاں ہم قدرے گھبرا رہے تھے۔06Apr15_BBCثانیہ02انھوں مزید کہا کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ ہم اچھا نہیں کھیل رہے ہیں اور ہم عام طور پر اس کے عادی نہیں ہیں۔ہنگس نے اس جیت کا سہرا ثانیہ کے والد عمران مرزا کو دیا جنھوں نے میچ کے دوران انھیں چند نکات بتائے۔اس سے قبل ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے روسی جوڑی کو ہی فائنل میں شکست دے کر انڈین ویلز کا خطاب بھی جیتا تھا۔انڈین ویلز ثانیہ اور ہنگس کا ایک ساتھ پہلا ٹائٹل تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ ثانیہ اورہنگس نے جب سے ڈبلز کی جوڑی بنائی ہے انھیں اب تک ایک بھی سیٹ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔انفرادی ڈبلز رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون بننے سے ثانیہ اب 145 پوائنٹس دور ہیں اور وہ ابھی تیسر نمبر پر ہیں۔ جبکہ ایک اور دو پر مشترکہ طور پر اٹلی کی سارا ایرانی اور روبرٹا وینسی ہیں۔