ہندوستان: دھماکے سے 104 افراد ہلاک

September 12, 2015
12Sep15_DU مدھیاپردیش01
DU

بھوپال: ہندوستان کی ریاست مدھیا پردیش کی عمارت میں دھماکے سے 104 افراد ہلاک ہو گئے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 80 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے سب ڈویژنل آفیسر اے آر خان کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح 8:30 پر ہوا، جس دکان میں میں دھماکا ہوا اس کے مالک کو دھماکا خیز مواد رکھنے کی اجازت تھی۔
12Sep15_DU مدھیاپردیش02
دھماکا جس دکان میں ہوا اس عمارت میں تین منزلہ ریسٹورانٹ بھی قائم تھا۔عمارت میں قائم دکان میں آتش گیر مادہ رکھا ہوا تھا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ہوٹل کی عمارت میں دھماکا صبح سویرے ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ہوٹل کی چھت گر گئی جبکہ اس میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ دھماکا ہوٹل میں رکھے گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔متاثرہ مقام پر ریسکیو اہلکار ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر پہنچے۔مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ سیو راج سنگھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شیو راج سنگھ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونےو الوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

Leave a comment