Tag: Iran Pigimers

مدینہ؛ ایرانی حجاج کو بین الحرمین میں دعائے کمیل پڑھنے کی اجازت مل گئی

September 04, 2015
04Sep15_ABNA دعائے کمیل
ABNA Iran

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے سکیورٹی عہدہ داروں کی جانب سے کی جانے والی شدید مخالفت کے باوجود مدینہ منورہ میں بین الحرمین ایرانی زائروں کو دعائے کمیل پڑھنے کی اجازت مل گئی۔
مدینہ سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ’’بعثہ رہبری‘‘ اور ’’ایران حج کمیٹی‘‘ کی جانب سے سعودی حکام پر ڈالے گئے شدید دباؤ کے بعد آج مدینہ میں ایرانی زائرین و حجاج کو حرم پیغمبر اکرم (ص) اور جنت البقیع کے درمیان دعائے کمیل پڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔گزشتہ سالوں میں اس مقام پر دعائے کمیل کے مراسم ادا کئے جاتے تھے لیکن اس اس سال سعودی عرب اور ایران کے درمیان سیاسی کشیدگی کی بنا پر سعودی حکام ایرانی حجاج کو دعائے کمیل پڑھنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔واضح رہے کہ تاہم ۲۴ ہزار ایرانی زائر مدینۃ الرسول روانہ ہو گیے ہیں اور آج رات سعودی وقت کے مطابق دس بجے بین الحرمین میں دعائے کمیل کا پروگرام شروع ہو گا جو ایران میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔