Category: Sports

ہاکی انڈیا کی پاکستانی ہاکی فیڈریشن کو مالی مدد کی پیشکش

05Apr15_BBCہاکی01BBC_BU

اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہاکی کے منتظم ادارے ’ہاکی انڈیا‘ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات کی خبریں سامنے آنے پر اسے مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔پاکستان کی ہاکی فیڈریشن نے چند روز قبل کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مبینہ طور پر فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ختم کر دیا تھا۔ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل محمد مشتاق احمد نے پی ایچ ایف میں اپنے ہم منصب رانا مجاہد کے نام سنیچر کو تحریر کیے گئے خط میں کہا ہے کہ ’ہاکی انڈیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ اس کے کھلاڑی اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل سکیں۔2016 کے اولمپکس مقابلوں میں جگہ بنانے لیے جون میں بیلجیئم میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان کی شرکت لازمی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے خط میں مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ’اگر آپ ورلڈ لیگ کے تیسرے راؤنڈ کے لیے جو کہ پاکستان کے لیے اولمپکس کوالیفیکیشن ٹورنامنٹ بھی ہے، ٹیم کی تربیت کے اخراجات کی رقم جمع نہیں کر پاتے تو ہم بھارتی حکومت یا اپنے سپانسرز سے رابطہ کرنے پر تیار ہیں کہ وہ پی ایچ ایف کی مالی مدد کرے اور ہمارے ہمسایے کو اس مشکل صورتحال سے نکالے۔05Apr15_BBCہاکی02انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان کی شرکت کے بعد اولمپکس میں ہاکی مقابلوں کا تصور بھی نہیں کرتا۔ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ اولمپکس میں ہاکی کھیلی جائے اور بھارت یا پاکستان اس کا حصہ نہ ہوں۔ اگرچہ 2014 کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پیش آنے والا معاملہ تاحال حل طلب ہے لیکن ہم آپ کی مدد کے لیے تیار اور جواب کے منتظر ہیں۔پاکستان کی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تاحال خط کی وصولی یا اس کے جواب کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے سنیچر کو ہی پاکستانی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملک کے قومی کھیل کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مالی بحران اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری میں مسائل پیدا کر رہا ہے اور وہ نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان کی ہاکی کو بچانے کے لیے جتنا جلدی ممکن ہو ضروری اقدامات کریں۔