Category: War Excercises

خلیجی پانیوں میں ایران اور بھارت کی مشترکہ مشقیں

30 August, 2015
30Aug15_AA مشقین01
al-Arabia

ایران اور بھارت آئندہ چند روز میں خلیجی پانیوں میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کرنے والے ہیں۔ جنگی مشقوں کے سلسلے میں بھارت کے دو بڑے بحری جہاز ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر لنگر انداز کردیے گئے ہیں۔ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی جنگی بحری جہاز “ڈسٹرائر” کل جمعہ کو علی الصباح بندر عباس بندرگاہ پہنچائے گئے جہاں جنوبی ایران کے ہرمزکان گورنری کے قریب لنگر انداز کیا گیا ہے۔ بھارت کے بحری جنگی جہاز F39 اور F37 اگلے چار روز تک بندرعباس ہی میں لنگر انداز رہیں گے جس کے بعد جنگی مشقوں کے لیے انہیں خلیجی پانیوں کی طرف لے جایا جائے گا۔خبر رساں اداروں نے ایرانی نیول چیف ایڈ مرل حسین آزاد کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایران اور بھارت کے تاریخی تعلقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملک علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اقتصادی ترقی میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی اور معاشی شعبوں میں ترقی کے بعد ایران اور بھارت نے مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے دو بحری جہاز اسی سلسلے میں بندر عباس بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔ادھر بھارت کے ایک جنگی بیڑے betwa کے کپتان “کے ایم راماکرشنن” نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارت اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ دونوں ملکوں میں تجارتی، تاریخی اور ثقافتی شعبوں میں کئی قدریں مشترک ہیں۔ تہران اور دہلی ماضی میں بھی مشترکہ فوجی مشقیں کرتے رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Advertisements