Category: Tax

دو سو بہتر (272)۔ پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل

October 17, 2015
17Oct15_DU رکنیت01DU

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور واجبات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر 272 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل اراکین اسمبلیوں اور سینیٹرز کی فہرست قومی و صوبائی اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ فہرست میں شامل اراکین کو کام کرنے سے روکیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل کیے گئے پارلیمنٹیرینز میں 62 اراکین قومی اسمبلی، 13 سینیٹرز، پنجاب اسمبلی کے 123 ، سندھ اسمبلی کے 26، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 39 اور 9 بلوچستان اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا، نیشنل پارٹی کے حاصل خان بزنجو، عوامی نیشنل پارٹی کے شاہی سید، پیپلز پارٹی کے تاج حیدر، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود، (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری، پیپلز پارٹی کے کے ایم این اے مخدوم امین فہیم، ایم کیو ایم کے ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ آفریدی جیسے ممتاز نام بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ متعلقہ قانون کے تحت تمام پارلیمنٹیرینز کو اپنے اور اپنے گھر والوں کے اثاثہ جات کی تفصیل ہر سال 30 ستمبر تک الیکشن کمیشن کو جمع کرانی ہوتی ہیں۔
Advertisements