Category: زمبابوے

سرفراز زمبابوے نہیں جائیں گے

Taghoot05
19Aug15_DU زامبابوے
DU

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ اس دورے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ادھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاک- ہندوستان سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔اس سے قبل گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

پاک زمبابوے میچ: خودکش حملے کی کوشش ناکام

30May15_DU امبابوےDU_BU

لاہور : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے موقع پر پولیس نے مبینہ خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
لاہور میں فیروز پور روڈ پر ہونے والے دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت دوافراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ جمعہ کی شب 9 بجے کے قریب ہوا تھا تاہم اس وقت یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ یہ ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں ہوا لیکن اب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی بی اے نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے خبر کو چھپالیا تھا تاکہ افراتفری نہ پھیلے۔ ادھر ڈان نیوز کے مطابق دھماکہ کلمہ چوک کے قریب رکشے میں ہوا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی زد میں آکرتین پولیس اہلکاروں سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سب انسپکٹرعبدالمجید اورایک شہری ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد رینجرز کی اضافی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اورعلا قے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ فرانزک ماہرین نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور جلد حقائق بھی سامنے آجائیں گے۔