سپریم کورٹ کا مصطفیٰ کانجو کی بریت کا ازخود نوٹس

October 30, 201530Oct15_DU کانجو01DU

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس میں مصطفٰی کانجو کی بریت کا ازخود نوٹس لے لیا.
نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی نے مقدمے کا تمام ریکارڈ سربمہر لفافے میں بند کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا.سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو اور ان کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے گاڑی کی ٹکر کے تنازع پر لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں 16 سالہ طالب علم زین کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: زین قتل کیس: سابق وزیر مملکت کا بیٹا گرفتار
مصطفیٰ کانجو اور ان کے چار ساتھیوں سعداللہ، صادق امین، اکرام اللہ اور محمد آصف کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا.ابتدائی طور پر متعدد گواہوں نے انہیں شناخت کرلیا تھا، مقتول زین کے ماموں کا کہنا تھا کہ انھیں مصطفٰی کانجو کے خاندان کی جانب سے فون کالز موصول ہو رہی ہیں جن میں ان سے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، دوسری صورت میں انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔تاہم بعد میں کیس کے تمام گواہوں نے پولیس کو دیئے گئے بیانات سے انحراف کرتے ہوئے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: زین قتل کیس: مصطفیٰ کانجو ساتھیوں سمیت بری
جس کے بعد رواں ماہ 27 اکتوبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم مصطفیٰ کانجو کو 4 ساتھیوں سمیت بری کردیا تھا.
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s