متحدہ کی شکایات کیلئے قائم کمیٹی تحریک انصاف نے مسترد کردی

October 18, 2015
18Oct15_DU کمیٹی01DU

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کی شکایات کے ازالے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رکن کی موجودگی نے اسے جانبدار بنا دیا ہے۔متحدہ قومی مومنٹ نے کراچی آپریشن پر اعتراض اور اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد متحدہ نے ایوان میں واپسی کا اعلان کیا۔حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان گزشتہ ہفتے ایک یاداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت حکومت متحدہ کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی جو کہ 90 میں اپنا کام مکمل کرے گی۔جمعہ کو حکومت نے کمیٹی کے قیام کا ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق جسٹس (ر) ناصر الملک، جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن، جسٹس (ر) اجمل میاں، بیرسٹر فروغ نسیم اور سیکریٹری داخلہ اس کے کمیٹی کے ارکین میں شامل ہوں گے۔ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کمیٹی اراکین پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے ایک بیان میں کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں ایم کیو ایم کے فعال رکن کو شامل کرکے جانبداریت کی بنیاد رکھی گئی.

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی تشکیل سے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن نہ صرف متاثر ہو گا بلکہ سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کرکے متحدہ کو آپریشن کے خفیہ پہلوؤں تک رسائی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔نعیم الحق کے مطابق کمیٹی کا قیام ملکی عدالتی نظام پر نہ صرف عدم اعتماد کا واضح اظہار ہے بلکہ متحدہ کے رکن کی موجودگی سے اسے سیاسی بلیک میلنگ کا موقع بھی ملے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s