گستاخانہ خاکے پوسٹ کرنے پر 2 سال قید

UntitledDU

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمالیہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ امر شہزاد نے توہین صحابہ کے مبینہ مجرم کو 2 سال قیدِ بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی.
مجرم حسنین رضا کو 2 سال قبل چک 739 گ ب کے موذن قاری سلیم ڈوگر کی شکایت پر کمالیہ صدر پولیس کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ (پی پی پی) کی دفعہ 298 اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا.شکایت گزار نے الزام لگایا تھا کہ حسنین رضا نے اپنے فیس بک پیج پر پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے ساتھیوں کے گستاخانہ خاکے پوسٹ کیے تھے.حسنین رضا کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے اسے 2 سال قید بامشقت اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی.

Leave a comment