عراق میں خودکش دھماکے: 24افراد ہلاک

October 04, 2015
04Oct15_DU عراق01DU

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک چیک پوسٹ کو عبور کرنے میں ناکامی پر خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بغداد کے آپریشنل کمانڈ کے ترجمان سعاد معان کا کہنا ہے کہ كاظمية میں عدان اسکوئر پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ کو 3 خود کش بمباروں نے عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی اور ریلوے اسٹیشن کے قریب ان کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔حملہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 30 منٹ پر عدن اسکوئر پر کیا گیا، جو کہ كاظمية کے مزار کے لئے ایک اہم داخلی راستہ ہے۔دوسری جانب ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایک خود کش دھماکا کار کے ذریعے کیا گیا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ حملے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 61 زخمی ہوئے ہیں۔كاظمية ہسپتال کے ذرائع اور وزارت داخلہ کے حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں عدن اسکوئر کو ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق رواں سال ستمبر میں دہشت گردی، دیگر مسلح کشیدگی اور کارروائیوں میں مجموعی طور پر 717 افراد ہلاک جبکہ 1216 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s