ریاض میں بم فیکٹری چلانے والا شامی گرفتار

October 3, 2015
04Oct15_AA شامی01al-Arabia

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دارلحکومت ریاض کی الفیحاء کالونی کے ایک مکان میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر فلپائنی لڑکی سمیت ایک شامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔حراست میں لئے جانے والے شامی شہری نے مکان کو شدید دھماکا خیز مواد سے بھر رکھا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو مکان میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے میں 12 گھنٹے لگے۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق گرفتار کئے جانے والے شامی کی شناخت یاسر محمد البرازی کے نام سے کی گئی ہے۔ یاسر، فلپائنی دوشیرہ لیڈی جوئی سبیہ کے ہمراہ مکان میں مقیم تھا۔ جوئی مکان میں بارودی جیکٹ کی سلائی کا کام کرتی تھی۔ حکام نے کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری دو تیار خودکش جیکٹیں بھی برآمد کیں۔یاد رہے کہ فلپائنی خاتون ایک برس سے اپنے کفیل کے ہاں سے غائب تھی اور یاسر نے اسے قبول اسلام کے لئے تیار کر لیا تھا۔ایک ملتی جلتی کارروائی میں وزارت داخلہ نے ریاض کی الجزیرہ کالونی میں خودکش بمبار تیار کرنے اور انہیں پناہ دینے والے ٹھکانے کا بھی سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s