پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کی تصدیق

September 30, 2015
30Sep15_DU ٹرافی2017DU

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی 2017 چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 3-0 کی شکست کے بعد پاکستان عالمی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کی 2017 کے آئی سی سی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔پاکستان کا آئی سی سی رینکنگ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے مقابلہ تھا جہاں اسے 30 ستمبر 2015 سے قبل آٹھویں درجے پر پہنچنا تھا۔پاکستان نے پہلے زمبابوے اور پھر سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں شرکت کے امکانات روشن کر لیے تھے۔اظہر علی الیون اس وقت آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اس سے دو پوائنٹس نیچے ویسٹ انڈین پہلی مرتبہ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔آٹھ ملکی چیمپیئنز ٹرافی یکم سے 18 جون 2017 تک انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دفاعی چیمپیئن ہندوستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔یہ 2006 کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی، اس سے قبل اس نے 2006 میں ہندوستان کی سرزمین پر کھیلی گئے ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کی تھی۔ایونٹ میں کل 15 میچ کھیلے جائیں گے جس میں ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جہاں ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں جس کے بعد سیمی فائنل کی فاتح دو ٹیمیں 18 جون کو ٹرافی کیلئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔
30Sep215_DU ٹرافی2017
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s