شام میں روس کے لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کا سراغ

September 17, 2015
al-Arabia

امریکا نے شام میں ایک فضائی اڈے پر روس کے چند ایک لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔ایک امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ شام میں روس کے چار ہیلی کاپٹروں کا پتا چلایا گیا ہے۔ان میں ہیلی کاپٹر گن شپ بھی شامل ہے۔البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لڑاکا ہیلی کاپٹر کب شام پہنچے تھے۔قبل ازیں برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز نے امریکی جائزے کی بنیاد پر یہ اطلاع دی تھی کہ روس نے نیول انفینٹری فورسز کے قریباً 200 اہلکار شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت کے لیے بھیجے ہیں۔ان کے علاوہ شامی صدر کے آبائی شہر اللاذقیہ کے نزدیک واقع ایک فضائی اڈے پر ٹینک ،توپ خانہ اور دوسرا فوجی سامان بھیجا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے فوجی آلات کی شام میں منتقلی کا مقصد بظاہر فضائی کارروائیوں کی تیاری نظر آتا ہے جبکہ امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک بھی شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں۔امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شام اور عراق میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر گذشتہ ایک سال سے بمباری کررہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ شام میں داعش اور صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے خلاف لڑنے کے لیے اعتدال پسند باغی جنگجو گروپوں کی بھی حمایت کررہے ہیں۔اس کا یہ اصرار ہے کہ شامی حکومت تو بہ ذات خود ایک مسئلہ ہے اور وہ تنازعے کا حل تلاش کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی ہے۔جبکہ روس کا موقف ہے کہ اسدی فوج داعش سمیت انتہا پسند گروپوں کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور اس نے اس کے لیے ہتھیار اور فوجی سازوسامان مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔روس کے فوجی مشیر اسدی فوج کو تربیت بھی دے رہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s