مکہ مکرمہ: بلا خیز آندھی نےچلتے ہوئے انسانوں کو زمیں سے اٹھا کر اسی پر پٹخ دیا

Video


13Sep15_AA مکہ01

سعودی_عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں جمعہ کی شام آنے والی تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نہ صرف مسجد_حرام میں کرین کے ایک المناک حادثے کا سبب بنی بلکہ مختلف کیمروں میں بنی ویڈیوز سے پتا چلا ہے کہ تیز ہوا کے باعث سڑکوں پر چلنے والے لوگ بھی توازن برقرار نہیں رکھ سکے اور بار بار زمین پر گرتے رہے۔ طوفانی بارش اور آندھی نے سائن بورڈز گرا دیے اور درخت اکھاڑ پھینکے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جُمعہ کی شام مکرمہ میں خراب موسم کے باعث مسجد حرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کے نتیجے میں 107 نمازی شہید اور 238 زخمی ہوگئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسجد حرام اور اس کے قرب و جوار میں ہوا 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی جس نے نہ صرف کرین کو اکھاڑ پھینکا بلکہ راہ گیروں کو بھی زمین پر پٹختی رہی۔

حسب معمول سوشل میڈیا پر بھی سعودی عرب میں خراب موسم کی کئی ویڈیو گردش کررہی ہیں۔ تیز آندھی اور بارش کی ایک تازہ ویڈٰیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ راہ گیر چلتے ہوئے تیز آندھی کے باعث اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے ہیں اور بار بار زمین پر گرپڑتے ہیں۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے موسلا دھار بارش نے درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی ہے۔ آندھی اور بارش سے قبل مکہ مکرمہ کا درجہ حراست 40 درجے سینٹی گریڈ تھا جب کہ آندھی کے بعد رجہ حرارت کم ہو کر 25 درجے سینٹی گریڈ پرآگیا۔

یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پوری دنیا سے عازمین بیت اللہ کے دیدار کا قصد لیے سرزمین حجاز کی طرف رواں دواں ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ویسے تو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں اور کرین حادثے کے بعد مزید محتاط بھی ہوگئی ہے۔ تاہم حکومت کی طرف سے عالم اسلام کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ کرین حادثے کے باوجود فریضہ حج متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s