نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں تو کھل کر بات کریں

September 11, 2015
11Sep15_BBC نوازشریف01
BBC

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعض پہلوؤں پر اِس طرح عمل درآمد نہیں ہو رہا جس طرح ہونا چاہیے تھا۔
انھوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مرتب کیے گئے نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے اور ملکی سلامتی سے متعلق امور پر غور کرنے کے لیے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس سے خطاب میں کہی۔اُنھوں نے کہا کہ وہ کسی ایک صوبے کی بات نہیں کر رہے بلکہ ملک کے تمام حصوں میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ اگر اُنھیں اس پلان پر عمل درآمد کرنے میں کوئی مشکلات ہیں تو اس بارے میں کھل کر بات کریں تاکہ اس کا کوئی مناسب حل نکالا جاسکے۔اُنھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کافی مشاورت کرچکے ہیں اب اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اور اس اجلاس کو اب نتیجہ خیز بنانا ہوگا۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے دینی مدارس میں پڑھنے والے غیر ملکی طلباء کی رجسٹریشن اور دیگر امور سے متعلق پالیسی پیش کی گئی جبکہ اس کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں سے متعلق بھی پالیسی پر غور کیا گیا۔توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی حساس نوعیت کے معاملات پر اجلاس میں جو اہم فیصلے کیے گئے ہیں ان کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ملکی سلامتی سے متعلق اس اجلاس کے دو دور ہوئے جن میں سے ایک کی سربراہی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کی جبکہ دوسرا دور وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتی قیادت اور تمام صوبوں کے چیف سیکریٹری بھی شریک تھے۔وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مدارس کے علما بھی شریک تھے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s