فیس بک کا بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

September 10, 2015
10Sep15_DU فیس بک01
DU

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اپنے پیجز فیچر میں 2012 کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیس بک کی سی او او شیرل سینڈبرگ نے ایک تقریب کے دوران اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیجز کے فیچر میں کال ٹو ایکشن بٹن کو ایڈ کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کے لیے مختلف اشیاءکی معلومات حاصل کرنا آسان ہوجائے۔اسی طرح پیجز کے لے آؤٹ کو بھی بہتر بنایا جائے گا تاکہ صارفین بہت زیادہ اسکرولنگ اور کلکنگ کرے بغیر مطلوبہ معلومات حاصل کرسکیں خاص طور پر اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے۔فیس بک سی او او کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کہ ساڑھے چار کروڑ سے زائد چھوٹے کاروبار فیس بک پیجز کو استعمال کررہے ہیں اور ہم ان کے بزنس کو آگے بڑھانے کا مقصد رکھتے ہیں۔

فیس بک کے پیجز فیچر میں تبدیلیوں میں سب سے زیادہ توجہ موبائل فون صارفین پر دی جائے گی اور لوگ اپنے پیجز کو ان ڈیوائسز پر ایڈیٹ کرتے ہوئے ان میں ایڈ افراد کے سوالات کے جوابات بھی آسانی سے دے سکیں گے۔خیال رہے کہ رواں برس کے دوران فیس بک نے سائٹ پر کئی تبدیلیاں کی ہیں اور بظاہر اس کا مقصد لوگوں کی نیوزفیڈ پر آنے والے اشتہارات سے اپنی آمدنی کو بڑھانا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہماری توجہ اب پیجز اور میسنجر کے ٹولز پر ہے تاکہ وہاں صارفین کی تعداد کو بڑھایا جاسکے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s