کراچی میں سیاسی جماعت کا بھاری اسلحہ برآمد

September 06, 2015
06Sep15_DU اسلحہ
DU

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی سے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ہفتہ کو جاری ہونے والے بیان میں اسلحہ چھپانے والی جماعت کا نام نہیں بتایا گیا۔تاہم، رینجرز کا کہنا ہے کہ اس نے بھاری اسلحہ برآمد کر کے ’شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا‘۔بیان کے مطابق، رینجرز کو اسلحہ کی نشان دہی دہشت گردی سے توبہ کرنے والے ایک سیاسی جماعت کے رضا کار نے کی۔’تفصیلات کے مطابق، سندھ رینجرز نے لانڈھی کے البرق جم خانہ میں سرجیکل کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کیا‘۔’یہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ نے ٹارگٹ کلنگ اور شہر کا امن تباہ کرنے کیلئے استعمال کرنا تھا‘۔بیان میں بتایا گیا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12.7 بندوق، گرنیڈ لانچر،ایک 7ایم ایم رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک پمپ ایکشن 12 بور رائفل، ایک ریوالور، 40 اوان بم،لائٹ مشین گن کے 2730 راؤنڈز، سب مشین گن کے 640 راؤنڈز شامل ہیں۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s