مصر کی ’شکیرا‘ کو ’بدکاری پر اکسانے پر‘ قید کی سزا

September 05, 2015
05Sep15_BBC شکھیرا
BBC

مصر میں ایک عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی ’شکیرا‘ اور دوسری کو ’برادیِس‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔وکلا نے ان کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں کہ وہ عوامی اخلاق کی توہین ہیں اور ان کی وجہ سے مصری خواتین کا تصور خراب ہو رہا ہے۔اس سال مارچ کے مہینے میں ایک معرف رقاصہ صفیناذ کو قومی پرچم کی توہین کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔ وہ ایک وڈیو میں قومی پرچم کے رنگ کا لباس زیبِ تن کیے نظر آئی تھیں۔

ایک اور رقاصہ سلمیٰ الفولی کو بھی جولائی میں ایک وڈیو میں مختصر لباس پہن کر نازیبا حرکتیں کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید ہوئی تھی۔اس وڈیو کو بنانے والے کیمرہ مین کو بھی چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایک اور شخص کو جس نے وڈیو بنائی تھی اور اس میں نظر بھی آیا تھا، اس کی غیر موجودگی میں ایک سال قید کی سزا کا حکم ہوا دیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s