الانبار (عراق) میں گھمسان کی جنگ، 112 داعشی جنگجو ہلاک

September 04, 2015
04Sep15_AA داعش01
al-Arabia

عراق کے شورش زدہ صوبہ الانبار میں پچھلے تین روز سے دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” اور عراقی فورسز کے درمیان جاری خون ریز لڑائی میں داعش بھاری جانی نقصان سے دوچار ہوگئی ہے۔ عراقی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں داعش کے 112 جنگجوئوں کو ہلاک اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا ہے۔
Video

العربیہ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق الانبار میں عراقی فوج کے بریگیڈ 7 کے کمانڈر میجر جنرل نومان عبد الزوبعی نے بتایا کہ داعش نے الانبار میں تازہ آپریشن کو “عروس المعارک” کا نام دیا تھا مگر انہیں اس لڑائی میں بدترین جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی جنگجوئوں نے البغدادی اور مغربی الرمادی کے حدیثہ شہر سے حملے کیے مگر عراق کی بری فوج، فضائیہ اور عالمی اتحادی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک سو سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد جنگجوئوں کو پسپا ہونا پڑا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s