شام:داعش نے ایک ماہ میں 91 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

30 August, 2015
30Aug15_AA داعش
al-Arabia

سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں اپنے زیر نگیں علاقوں میں اکانوے افراد کو مختلف الزامات کی پاداش میں قصور وار قرار دے کر سزا کے طور پر قتل کردیا ہے۔ان میں ایک تہائی تعداد عام شہریوں کی ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق داعش نے 29 جولائی سے 29 اگست کے درمیان بتیس شہریوں کو مختلف جرائم کی پاداش میں ہلاک کیا ہے۔اس عرصے کے دوران جن اکانوے افراد کے سرقلم کیے گئے ہیں یا انھیں گولیاں مار کر موت کی نیند سلایا گیا ہے،ان میں داعش کے اپنے منحرف ارکان،باغی جنگجو اور صدر بشارالاسد کے وفادار فوجی شامل ہیں۔داعش کے جنگجو عراق اور شام میں اپنے زیر نگیں علاقوں میں جادو ٹونے اغلام بازی اور امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے افراد کو بالعموم سزائے موت دیتے ہیں۔آبزرویٹری کے مطابق جون 2014ء میں داعش کی خودساختہ خلافت کے قیام کے بعد سے اب تک 3156 افراد کو داعش کے جنگجو مجرم قرار دے کر موت سے ہم کنار کر چکے ہیں۔ان میں 1841 شہری ہیں۔داعش کے جنگجو اکثر اپنے مخالفین یا یرغمالیوں کے سرقلم کرنے ،انھیں گولیاں مار کر ہلاک کرنے ،سنگسار کرنے یا مبینہ مجرموں کو چھتوں سے گرانے کی ویڈیوز انٹر نیٹ پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ان ویڈیوز کے ذریعے انھوں نے خوف اور دہشت کی ایک فضا قائم کررکھی ہے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s