کراچی: ہندوستان سے تربیت لینے والے 4 دہشتگرد گرفتار

27 August, 2015
27Aug2015_DU دھشت گرد
DU

کراچی: کراچی پولیس نے شہر میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے چار افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی محکمے (سی ٹی ڈی) کے ایس پی نوید خواجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار چاروں افراد نے دہشت گردی کی تربیت مبینہ طور پر ہندوستان سے حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبےمیں خلل ڈالنا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی “را” سے آنے والی فنڈنگ کے بینک اکاؤنٹ ملے ہیں جو تاجروں، صنعت کاروں اور بلڈرز کے ناموں پر ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی سے “را ” کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے کل سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔نوید خواجہ نے کہا کہ ملزمان نے ہتھیاروں کے حوالے سے بھی بات کی ہے اور ان کی نشاندہی پر کارروائی کی جائے گی اور ہتھیاروں کو برآمد کیا جائے گا۔کسی سیاسی جماعت کی معاملے میں ملوث ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کسی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں، تاہم اگر ملزمان نے کسی جانب نشاندہی کی تو کارروائی کریں گے۔

Leave a comment