حوثی ملیشیا کا صنعاء یونیورسٹی پر حملہ، پروفیسر اغوا

23 August, 2015
23Aug2015_AA صنعا
al-Arabia

یمن میں سرگرم حوثی ملیشیاؤں نے دارلحکومت صنعاء کی یونیورسٹی میں ایک مظاہرے کے دوران تنظیم اساتذہ کے سربراہ کو متعدد دوسرے اساتذہ سمیت اغوا کر لیا۔ یمنی دانشوروں کے اغوا کے بدلے انہوں نے دوسرے حوثی قبائل کے پاس یرغمال ڈاکٹر عبدالمجید المخلافی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں حوثیوں نے ان کے بیٹے سمیت چار ماہ قبل اغوا کیا تھا۔حوثی ملیشیاؤں کے ایک مسلح جھتے نے یونیورسٹی کمیپس پر حملہ کیا۔ اس کارروائی کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران اساتذہ کے ایک گروپ کو حوثی باغی اغوا کر کے اپنے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ادھر صنعاء یونیورسٹی میں پروفیسروں کی انجمن نے مکمل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کیمپس میں مظاہروں کا اعلان کیا۔ یہ مظاہرے ساتھی اساتذہ کی رہائی تک جاری رہیں گے۔

ادھر میدان جنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ شہر میں حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ ملڑی پولیس کے کمپلیکس سمیت ان کی متعدد سیکیورٹی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔اتحادی لڑاکا طیاروں نے ایب گورنری میں بھی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسی اثنا میں تعز شہر کے اندر عوامی مزاحمت کاروں اور حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s