حدیدہ پورٹ پر سعودی بمباری ناقابلِ قبول ہے: اقوامِ متحدہ

20 August, 2015
20Aug15_BBC حدیدہ01BBC

اقوامِ متحدہ کے فلاحی امور کے سربراہ سٹیفن اوبرائن نے کہا ہے کہ یمن میں امدادی سامان کی رسد کے لیے موجود اہم بندرگاہ حدیدہ پرسعودی عرب کسے ہونے والے نقصانات سے وہاں موجود انسانی بحران میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے پانچ ماہ قبل یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اس جنگ میں اب تک 4300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سٹیفن اوبرائن نے بدھ کو سلامتی کونسل کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ انھیں حدیدہ نامی بندگاہ پر ہونے والے نقصانات پر شدید تحفظات ہیں اور وہاں ہونے والے نقصانات کا پورے ملک پر اثر پر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے یمن میں موجود متاثرین کو خوراک، پانی اور ادویات تک رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔سٹیفن اوبرائن نےجنگ میں شامل فریقین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ جنگ سے متاثرہ آبادی تک امداد کی رسائی کو یقینی بنائیں اور انھیں بین القوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔منگل کو ہونے والے اس فضائی حملے کے وقت اقوامِ متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کا امدادی جہاز بھی بندرگاہ پر موجود تھا۔ڈبلیو ایف او نے کہا تھا کہ ایک کڑور 13 لاکھ آبادی کو فوری مدد کی ضرورت ہے اور بہت سے علاقے قحط کی زد میں آنے والے ہیں۔
20Aug15_BBC حدیدہ02خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یمن میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہاں موجود شیعہ حوثی باغیوں نے کئی روز کی پسپائی کے بعد مسلسل دوسرے روز حکومت کی حامی فوجوں پر حملہ کیا ہے۔باغیوں کی مخالف فوج کے ترجمان قائد نصیر کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے لمبوزا نامی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں حکومت کے حامی پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ایک عینی شاہد جو کہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی ہیں کا کہنا ہے کہ باغیوں کی مخالف فوج باغیوں اور ان کے حامیوں کو عقبہ تھرا نامی علاقے سے باہر نکالنے میں ناکام رہیں۔ادھر حوثی باغیوں نے سعودی بمباری کے نتیجے میں اپنے 20 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔منگل کی شب صنعا کے شمال میں عمران کے علاقے میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 13 اساتذہ اور چار بچے ہلاک ہوئے تھے۔
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s