کراچی میں جھڑپ: خفیہ ادارے کا افسر اور دو شدت پسند ہلاک

18Aug15_BBC رینجرزBBC

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں رینجرز کے مطابق مشتبہ شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں خفیہ ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دو شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس نے منگل کی صبح مشتبہ دہشتگردووں کی موجودگی کی اطلاع پر رہائشی علاقے گلشن اقبال کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ جب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں موجود شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انٹیلی جنس ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہلاک ہوگئے۔رینجرز کی جوابی فائرنگ میں دو مشتبہ شدت پسند بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطاق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت عبدالاحد اور صالح کے نام سے ہوئی ہے۔رینجرز نے شدت پسندوں کے ساتھ مقیم دو خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ چند روز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔گذشتہ روز بھی کراچی میں رینجرز کے ساتھ ایک مبینہ مقابلے میں پانچ مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ دو روز قبل رینجرز نے ایک کارروائی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے تین کارکن ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s