شام: داعش کے ہاتھوں 90 عیسائی اغوا

AA_25Feb15

سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامی (داعش) نے شام کے شمال مشرق میں واقع دیہات سے کم سے کم نوّے آشوری مسیحیوں کو اغوا کر لیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے آج علی الصباح الحسکہ شہر کے مغرب میں واقع قصبے تل حمیس اور اس کے نواحی دیہات تل تمر،تل ہرمز اور تل شامیرام میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قدیم آشوری مسیحی اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں۔داعش کے جنگجوؤں نے آشوری مسیحیوں کے دیہات میں یہ کارروائی عراق کی سرحد کے نزدیک شام کے شمال مشرقی علاقے میں شامی کردوں کی چڑھائی کے بعد کی ہے۔اس علاقے میں اتوار سے شامی کردوں اور داعش کے کے درمیان لڑائی ہورہی ہے اور اس میں داعش کے متعدد جنگجو مارے گئے ہیں۔ِ
Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s